۔ (۸۲۵)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَأتِی الْقِدْرَ فَیَأخُذُ الذِّرَاعَ مِنْہَا فَیَأکُلُہَا ثُمَّ یُصَلِّیْ وَلَا یَتَوَضَّأْ۔ (مسند أحمد: ۲۶۸۲۸)
سیدہ عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنڈیا کے پاس تشریف لاتے، اس سے دستی نکال کر تناول فرماتے اور پھر نیا وضو کیے بغیر نماز پڑھتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(825)