۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا جواب دیا اور فرمایا: دس نیکیاں ملی ہیں۔ پھر ایک اور آیا اور اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا جواب دیا، وہ بھی بیٹھ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے بیس نیکیاں ملی ہیں۔ پھر ایک اور آیا اور اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا بھی جواب دیا اور وہ بھی بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: تیس نیکیاں حاصل کی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8260)