۔ (۸۳۴)۔عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ أَخْبَرَنَا أَبِیْ أَخْبَرَنَا أَبُوْ أَیُّوْبَ (الْأَنْصَارِیُّ ؓ) أَنَّ أُبَیًّا حَدَّثَہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، قُلْتُ:
الرَّجُلُ یُجَامِعُ أَہْلَہُ فَلَا یُنْزِلُ؟ قَالَ: ((یَغْسِلُ مَا مَسَّ الْمَرْأَۃَ مِنْہُ وَیَتَوَضَّأُ وَیُصَلِّیْ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۴۰۳)
سیدنا ابیؓ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ ایک آدمی اپنے بیوی سے مجامعت تو کرتا ہے، لیکن اس کو انزال نہیں ہوتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی شرمگاہ کا جو حصہ عورت کو لگا ہے، وہ اس کو دھو لے اور وضو کر کے نماز پڑھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(834)