۔ (۸۳۳۹)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمًا وَ نَحْنُ فِی الصُّفَّۃِ، فَقَالَ: ((اَیُّکُمْیُحِبُّ أَ نْ یَغْدُوَ إِلَی بُطْحَانَ أَوْ الْعَقِیقِ فَیَأْتِیَ کُلَّ یَوْمٍ بِنَاقَتَیْنِ کَوْمَاوَیْنِزَہْرَاوَیْنِ، فَیَأْخُذَہُمَا فِی غَیْرِ إِثْمٍ وَلَا قَطْعِ رَحِمٍ؟)) قَالَ: قُلْنَا: کُلُّنَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ! یُحِبُّ ذٰلِکَ، قَالَ: ((فَلَأَ نْ یَغْدُوَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْمَسْجِدِ فَیَتَعَلَّمَ آیَتَیْنِ مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ خَیْرٌ لَہُ مِنْ نَاقَتَیْنِ، وَثَلَاثٌ خَیْرٌ مِنْ ثَلَاثٍ، وَأَ رْبَعٌ خَیْرٌ مِنْ أَ رْبَعٍ، وَمِنْ أَ عْدَادِہِنَّ مِنْ الْإِبِلِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۴۳)
۔ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:ہم ایک دن صفہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے اور پوچھا: تم میں سے کون ہے، جو یہ پسند کرتا ہو کہ وہ روزانہ صبح صبح وادیٔ بطحان یا وادیٔ عقیق میں جایا کرے اور کسی گناہ اور قطع رحمی کے بغیر وہاں سے خوبصورت اور بڑی کوہان والی دو اونٹنیاں لے آیا کرے؟ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں ہر ایکیہ چاہتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی مسجد میں صبح جائے، کتاب اللہ سے دو آیتیں سیکھ لے، یہ اس کے لیے دو اونٹنیوں سے بہتر ہیں اور تین آیتیں، تین اونٹنیوں سے بہتر ہیں، چار چاور سے بہتر ہیں، غرضیکہ جتنی آیات، اتنی اونٹنیاں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8339)