۔ (۸۳۴۴)۔ عَنْ أَ بِی عَبْدِالرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْ کَانَ یُقْرِئُنَا مِنْ أَ صْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَ نَّہُمْ کَانُوْا یَقْتَرِئُ وْنَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَشْرَ آیَاتٍ، فَلَا یَأْخُذُونَ فِی الْعَشْرِ الْأُخْرٰی حَتّٰییَعْلَمُوْا مَا فِی ہٰذِہِ مِنْ الْعِلْمِ وَالْعَمَلِ، قَالُوا: فَعَلِمْنَا الْعِلْمَ وَالْعَمَلَ۔ (مسند احمد: ۲۳۸۷۸)
۔ ابو عبدالرحمن کہتے ہیں: جن صحابہ نے ہمیں قرآن مجید پڑھایا، انھوں نے ہمیں بیان کیا کہ جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دس آیات پڑھ لیتے تھے تو اگلی دس آیات اس وقت تک نہ پڑھتے تھے، جب تک وہ ان آیات پر عمل نہیں کر لیتے تھے، انھوں نے کہا: ہم نے علم اور عمل دونوں چیزوں کی تعلیم ایک ساتھ حاصل کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(8344)