۔ (۸۳۴۷)۔ عَنْ سَہْلٍ عَنْ اَبِیْہٖ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہٗقَالَ: ((مَنْقَالَ: سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ، نُبِتَ لَہٗغَرْسٌفِی الْجَنَّۃِ، وَمَنْ قَرَئَ الْقُرْآنَ فَاَکْمَلَہٗوَعَمِلَبِمَافِیْہِ اُلْبِسَ وَالِدَاہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ تَاجًا، ھُوَ اَحْسَنُ مِنْ ضَوْئِ الشَّمَسِ فِیْ بُیُوْتٍ مِنْ بُیُوْتِ الدُّنْیَا، لَوْ کَانَتْ فِیْہٖ فَمَا ظَنُّکُمْ بِالَّذِیْ عَمِلَ بِہٖ؟)) (مسنداحمد: ۱۵۷۳۰)
۔ سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ کہتا ہے، اس کے لئے جنت میں ایک پودا لگا دیا جاتا ہے اور جو قرآن پاک پڑھتا ہے، اسے مکمل کرتا ہے اور اس کے احکام پر عمل کرتا ہے تو اس کے والدین کو روزِ قیامت ایسا تاج پہنایا جائے گا کہ جس کی روشنی تمہارے اس دنیوی گھر سے بہتر ہو گی، جس میں سورج آ جائے، (یہ تو والدین کا مرتبہ ہے) اور جو اس پر عمل کرے گا، اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8347)