۔ (۸۳۸)۔عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ أَنَّ الْفُتْیَا الَّتِی کَانُوْا یَقُوْلُوْنَ: اَلْمَائُ مِنَ الْمَائِ رُخْصَۃٌ، کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَخَّصَ بِہَا فِی أَوَّلِ الْاِسْلَامِ ثُمَّ أَمَرَنَا بِالْاِغْتِسَالِ بَعْدَہَا۔ (مسند أحمد: ۲۱۴۱۷)
سیدنا ابی بن کعب ؓ سے مروی ہے کہ لوگ یہ جو فتوی دیتے تھے کہ غسل کا پانی، منی کے پانی کے خروج سے ہی استعمال کیا جاتا ہے، یہ رخصت تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابتدائے اسلام میں اس کی رخصت دی تھی، پھر اس کے بعد ہم کو غسل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(838)