Blog
Books



۔ (۸۳۸۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِقْرَأْ عَلَیَّ الْقُرْآنَ۔)) قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! کَیْفَ أَ قْرَأُ عَلَیْکَ؟ وَإِنَّمَا أُنْزِلَ عَلَیْکَ، قَالَ: ((إِنِّی أَ شْتَہِی أَ نْ أَ سْمَعَہُ مِنْ غَیْرِی۔)) قَالَ: فَافْتَتَحْتُ سُورَۃَ النِّسَائِ فَقَرَأْتُ عَلَیْہِ، فَلَمَّا بَلَغْتُ {فَکَیْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّۃٍ بِشَہِیدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَی ہَؤُلَائِ شَہِیدًا} قَالَ: نَظَرْتُ إِلَیْہِ وَعَیْنَاہُ تَذْرِفَانِ۔ (مسند احمد: ۴۱۱۸)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے قرآن مجید کی تلات سنائو۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ پر کیسے پڑھوں، جبکہ قرآن آپ پر نازل ہوا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری خواہش ہوتی ہے کہ میں دوسروں سے سنوں۔ پس میں نے سورۂ نساء کی تلاوت شروع کردی، جب میں اس آیت پر پہنچا {فَکَیْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّۃٍ بِشَہِیدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَی ہَؤُلَائِ شَہِیدًا}(وہ کیفیت کیسی ہو گی جب ہم ہر امت سے گواہ لائیں گے اور اے پیغمبر تجھے ان سب پر گواہ لائیں گے)، تو میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جانب دیکھا، آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8387)
Background
Arabic

Urdu

English