۔ (۸۴۰۷)۔ عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ اَنَّہُمْ جَمَعُوا الْقُرْآنَ فِیْ مَصَاحِفَ فِیْ خَلَافَۃِ أَ بِی بَـکْرٍ رضی اللہ عنہ ، فَکَانَ رِجَالٌ یَکْتُبُونَ وَیُمْلِی عَلَیْہِمْ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ، فَلَمَّا انْتَہَوْا إِلٰی ہٰذِہِ الْآیَۃِ مِنْ سُورَۃِ بَرَائَ ۃٌ {ثُمَّ انْصَرَفُوْا صَرَفَ اللّٰہُ قُلُوبَہُمْ بِأَ نَّہُمْ قَوْمٌ لَا یَفْقَہُونَ}
[۱۲۷] فَظَنُّوا أَ نَّ ہٰذَا آخِرُ مَا أُنْزِلَ مِنْ الْقُرْآنِ، فَقَالَ لَہُمْ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَ قْرَأَ نِی بَعْدَہَا آیَتَیْنِ {لَقَدْ جَائَ کُمْ رَسُولٌ مِنْ أَ نْفُسِکُمْ عَزِیزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِینَ رَئُ وْفٌ رَحِیمٌ} إِلٰی {وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ} [۱۲۸۔ ۱۲۹] ثُمَّ قَالَ: ہَذَا آخِرُ مَا أُنْزِلَ مِنْ الْقُرْآنِ، قَالَ: فَخُتِمَ بِمَا فُتِحَ بِہِ بِـ اللّٰہِ الَّذِی لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ وَہُوَ قَوْلُ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالَی: {وَمَا أَ رْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا یُوحَی إِلَیْہِ أَ نَّہُ لَا اِلٰہَ إِلَّا أَ نَا فَاعْبُدُونِ} [الانبیائ:۲۵]۔ (مسند احمد: ۲۱۵۴۶)
۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں صحابہ کرام نے قرآن مجید کو مصحف کی صورت میں جمع کیا، لوگ لکھتے تھے اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ انہیں لکھواتے تھے، جب سورۂ براء ہ کی اس آیت تک پہنچے {ثُمَّ انْصَرَفُوْا صَرَفَ اللّٰہُ قُلُوبَہُمْ بِأَ نَّہُمْ قَوْمٌ لَا یَفْقَہُونَ}… پھر وہ واپس پلٹ جاتے ہیں۔ اللہ نے ان کے دل پھیر دیے ہیں، اس لیے کہ بے شک وہ ایسے لوگ ہیں جو نہیں سمجھتے۔ توانھوں نے گمان کیا کہ سورت کی آخری آیت ہے، لیکن سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اس کے بعد بھییہ دو آیتیں پڑھائی تھیں: {لَقَدْ جَائَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ۔ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔} … بلاشہ یقینا تمھارے پاس تمھی سے ایک رسول آیا ہے، اس پر بہت شاق ہے کہ تم مشقت میں پڑو، تم پر بہت حرص رکھنے والا ہے، مومنوں پر بہت شفقت کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔پھر اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دے مجھے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے اسی پر بھروسا کیا اور وہی عرش عظیم کا رب ہے۔ پھر انھوں نے کہا: قرآن کا یہ حصہ سب سے آخر میں نازل ہوا تھا۔ پھر انھوں نے کہا: پس جس توحید کے ساتھ دین کو شروع کیا گیا تھا، اسی کے ساتھ اس کو ختم کیا گیا، ان کی مراد یہ اَللّٰہُ الَّذِی لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ تھی، اور وہ ہے اللہ تعالی کا یہ فرمان: {وَمَا أَ رْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا یُوحَی إِلَیْہِ أَ نَّہُ لَا اِلٰہَ إِلَّا أَ نَا فَاعْبُدُونِ}… اور ہم نے آپ سے پہلے جو رسول بھی بھیجا، اس کی طرف یہی وحی کی گئی کہ نہیں ہے کوئی معبودِ برحق مگر میں ہی، پس تم میری عبادت کرو۔ (مذکورہ روایت کے مطابق قرآن مجید کی آیت میں لفظ یہ ہے یُوْحٰی اِلَیْہِ اس (ہر رسول) کی طرف وحی کی جاتی تھی۔ جبکہ ہمارے ہاں معروف قراء ت نُوْحِیْ اِلَیْہِ ہے۔ ہم اس کی طرف وحی کرتے تھے۔) (عبداللہ رفیق)
Musnad Ahmad, Hadith(8407)