۔ (۸۴۲۵)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا یَقْرَأُ {حٰمٓ} الثَّلَاثِینَیَعْنِی الْأَ حْقَافَ فَقَرَأَ حَرْفًا، وَقَرَأَ رَجُلٌ آخَرُ حَرْفًا لَمْ یَقْرَأْہُ صَاحِبُہُ، وَقَرَأْتُ أَ حْرُفًا فَلَمْ یَقْرَأْہَا صَاحِبَیَّ، فَانْطَلَقْنَا إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَ خْبَرْنَاہُ فَقَالَ: ((لَا تَخْتَلِفُوْا فَإِنَّمَا ہَلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ بِاخْتِلَافِہِمْ۔))، ثُمَّ قَالَ: ((انْظُرُوْا أَ قْرَأَ کُمْ رَجُلًا فَخُذُوا بِقِرَأَتِہِ۔)) (مسند احمد: ۳۸۰۳)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ایک آدمی کو سنا، وہ سورۂ احقاف کی تلاوت کر رہا تھا،اس نے ایک قراء ت پڑھی، جبکہ ایک دوسرے آدمی نے دوسری قراء ت پڑھی جو اِس نے نہیں پڑھی تھی اور پھر میں نے ایسی قراء ت پڑھی جو ان دونوں نے نہیں پڑھی تھی، سو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چلے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساری بات بتلائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اختلاف میں نہ پڑو، بیشک تم سے پہلے والے لوگ اختلاف ہی کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم جائزہ لے لو، جو آدمی تم میں زیادہ پڑھا ہوا، اس کی قراء ت سے پڑھ لیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(8425)