۔ (۸۴۲۶)۔ عَنْ شَقِیْقِ بْنِ سَلَمَۃَ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلَی عَبْدِ اللّٰہِ (یَعْنِی: ابْنَ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ ) مِنْ بَنِیْ بُجَیْلَۃَیُقَالُ لَہُ: نَہِیْکُ بْنُ سِنَانٍ، فَقَالَ: یَا اَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ! کَیْفَ تَقْرَاُ ھٰذِہِ الْاٰیَۃَ اَیَائً تَجِدُھَا اَوْ اَلِفًا {مِنْ مَائٍ غَیْرِ آسِنٍ}؟ فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللّٰہِ: وَکُلُّ الْقُرْآنِ اَحْصَیْتَ غَیْرَ ھٰذِہٖ،قَالَ: اِنِّیْ لَاَقْرَاُ الْمُفَصَّلَ فِیْ رَکْعَتَیْنِ، فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: ھَذًّا کَہَذِّ الشِّعْرِ اِنَّ مِنَ اَحْسَنِ الصَّلَاۃِ الَرُّکُوْعَ وَالسُّجودَ، وَلَیَقْرَاَنَّ الْقُرْآنَ اَقْوَامٌ لَایُجَاوِزُ
تَرَاقِیَہِمْ، وَلٰکِنَّہُ اِذَا قَرَأَہٗفَرَسَخَفِی الْقَلَبِ نَفعَ اِنِّیْ لَاَعْرِفُ النَّظَائِرَ الَّتِیْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقْرَاُ سُوْرَتَیْنِ فِیْ رَکْعَۃٍ، قَالَ: ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ فَجَائَ عَلْقَمَۃُ فَدَخَلَ عَلَیْہِ قَالَ: فَقُلْنَا لَہُ: سَلْہُ عَنِ النَّظَائِرِ الَّتِیْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقْرَئُ سُوْرَتَیْنِ فِیْ رَکْعَۃٍ، قَالَ: فَدَخَلَ فَسَاَلَہُ ثُمَّ خَرَجَ اِلَیْنَا، فَقَالَ: عِشْرُوْنَ سُوْرَۃً مِنْ اَوَّلِ الْمُفَصَّلِ فِیْ تَاْلِیْفِ عَبْدِاللّٰہِ (یَعْنِیْ: ابْنَ مَسْعُوْدٍ)۔ (مسند احمد: ۳۶۰۷)
۔ شفیق بن عبداللہ کہتے ہیں: بنو بجیلہ قبیلے کا ایک آدمی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس کو نہیک بن سنان کہا جاتا تھا، اس نے کہا: اے ابو عبدالرحمن! اس آیت کو آپ کس طرح پڑھتے ہیں،یاء کے ساتھ یا الف کے ساتھ {مِنْ مَائٍ غَیْرِ آسِنٍ}؟ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: اس کے علاوہ تو نے سارا قرآن مجید پڑھ لیا ہے؟ اس نے کہا: میں دو رکعت نماز میں مفصل سورتیں پڑھتا ہوں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا:کیا شعروں کی طرح جلدی جلدی پڑھتے ہو، بہترین نماز وہ ہے، جس میں رکوع و سجود اچھے انداز میں کئے جائیں،کچھ لوگ قرآن تو پڑھیں گے، مگر وہ ان کی ہنسلیوں کی ہڈیوں سے نیچے نہیں اترے گا، جب آدمی قرآن پڑھتا اور وہ اس کے دل میں راسخ ہو جاتا ہے تو تب قرآن فائدہ دیتا ہے، میں ان آپس میں ملتی جلتی سورتوں کو پہچانتا ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن میں سے دو دو سورتیں ایک رکعت میں پڑھتے تھے۔ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور اندر چلے گئے، اتنے میں علقمہ آئے اور وہ بھی ان کے پیچھے اندر چلے گئے، ہم نے علقمہ سے کہا: ان سے ان ملتی جلتی سورتوں کے بارے میں دریافت کرو، جن میں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو دو سورتیں پڑھا کرتے تھے، پس علقمہ ان کے پاس گئے اور پھر ہمارے پاس آ کر کہا: مفصل کی ابتدائی بیس سورتیں،یہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی تالیف ِ قرآن کے مطابق تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8426)