۔ (۸۴۴۶)۔ عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلٰی عَائِشَۃَ فَقَالَتْ: ہَلْ تَقْرَأُ سُورَۃَ الْمَائِدَۃِ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَتْ فَإِنَّہَا آخِرُ سُورَۃٍ نَزَلَتْ، فَمَا وَجَدْتُمْ فِیہَا مِنْ حَلَالٍ فَاسْتَحِلُّوہُ وَمَا وَجَدْتُمْ فِیہَا مِنْ حَرَامٍ، فَحَرِّمُوہُ وَسَأَ لْتُہَا عَنْ خُلُقِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: الْقُرْآنُ۔ (مسند احمد: ۲۶۰۶۳)
۔ سیدنا جبیر بن نفیر کہتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، انہوںنے مجھ سے کہا: کیا تم سورۂ مائدہ پڑھتے ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: یہ نازل ہونے والی آخری سورت ہے،لہٰذا اس میں جو حلال پائو، اسے حلال سمجھو اورجس چیز کو اس میں حرام پائو، اسے حرام سمجھو۔ پھر میں نے ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کے بارے میںپوچھا، انھوں نے کہا: آپ کا اخلاق قرآن مجید تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8446)