Blog
Books



۔ (۸۴۵۴)۔ عَنْ کَثِیرِ بْنِ الصَّلْتِ قَالَ: کَانَ ابْنُ الْعَاصِ وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ یَکْتُبَانِ الْمَصَاحِفَ فَمَرُّوا عَلٰی ہٰذِہِ الْآیَۃِ، فَقَالَ زَیْدٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: {الشَّیْخُ وَالشَّیْخَۃُ إِذَا زَنَیَا فَارْجُمُوہُمَا الْبَتَّۃَ} فَقَالَ عُمَرُ: لَمَّا أُنْزِلَتْ ہٰذِہِ أَ تَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقُلْتُ: أَ کْتِبْنِیہَا، قَالَ شُعْبَۃُ: فَکَأَ نَّہُ کَرِہَ ذٰلِکَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَ لَا تَرٰی أَ نَّ الشَّیْخَ إِذَا لَمْ یُحْصَنْ جُلِدَ، وَأَ نَّ الشَّابَّ إِذَا زَنٰی وَقَدْ أُحْصِنَ رُجِمَ۔ (مسند احمد: ۲۱۹۳۲)
۔ کثیر بن صلت کہتے ہیں: سیدنا ابن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اورسیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مصحف لکھتے تھے، جب وہ اس آیت پر پہنچے تو سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ آیت بھی پڑھتے تھے: اَلشَّیْخُ وَالشَّیْخَۃُ إِذَا زَنَیَا فَارْجُمُوہُمَا الْبَتَّۃَ۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی تو میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: یہ آیت مجھے لکھوا دیجئے، لیکنیوں محسوس ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس چیز کو ناپسند کیا۔ پھر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کیا آپ نہیں دیکھتے کہ جب بوڑھا آدمی شادی شدہ نہ ہو تو اس کو زنا کی وجہ سے کوڑے مارے جاتے ہیں اور جب کوئی شادی شدہ نوجوان زنا کر لے تو اس کو رجم کیا جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8454)
Background
Arabic

Urdu

English