Blog
Books



۔ (۸۴۷۰)۔ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ صُرَدٍ سَمِعَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجُلَیْنِ وَہُمَا یَتَقَاوَلَانِ، وَأَحَدُہُمَا قَدْ غَضِبَ وَاشْتَدَّ غَضَبُہُ وَہُوَ یَقُولُ: فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنِّی لَأَ عْلَمُ کَلِمَۃً لَوْ قَالَہَا ذَہَبَ عَنْہُ الشَّیْطَانُ۔)) قَالَ: فَأَ تَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ: ((قُلْ أَ عُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ)) قَالَ: ہَلْ تَرٰی بَأْسًا، قَالَ: مَا زَادَہُ عَلٰی ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۴۷)
۔ سیدنا سلیمان بن صرد بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو آدمیوں کو سنا جو آپس میں جھگڑا کرتے ہوئے باتیں کر رہے تھے، ان میں سے ایک غضب ناک ہوگیا اورسخت غصہ میں آ گیا اور اپنے ساتھی کو برا بھلا کہنے لگا،نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے ایک ایسا کلمہ معلوم ہے، اگر یہ کہے گا تو اس کا شیطان دور چلا جائے گا۔ یہ سن کر ایک آدمی اس کے پاس آیا اور کہا: تو یہ کلمہ کہہ: أَ عُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ، لیکن اس نے آگے سے کہا: کیا تو مجھے پاگل سمجھتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8470)
Background
Arabic

Urdu

English