۔ (۸۴۷۱)۔ عَنْ أَ بِی تَمِیمَۃَ الْہُجَیْمِیِّ عَنْ رِدْفِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، أَ وْ مَنْ حَدَّثَہُ عَنْ رِدْفِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَ نَّہُ کَانَ رِدْفَہُ (خَلْفَہُ عَلٰی ظَہْرِ الدَّابَّۃِ)، فَعَثَرَتْ بِہِ دَابَّتُہُ فَقَالَ: تَعِسَ الشَّیْطَانُ، فَقَالَ: ((لَا تَفْعَلْ فَإِنَّہُ یَتَعَاظَمُ إِذَا قُلْتَ ذٰلِکَ حَتّٰییَصِیرَ مِثْلَ الْجَبَلِ، وَیَقُولُ: بِقُوَّتِی صَرَعْتُہُ، وَإِذَا قُلْتَ بِسْمِ اللّٰہِ تَصَاغَرَ حَتّٰییَکُونَ مِثْلَ الذُّبَابِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۸۰)
۔ ابو تمیمہ ہجیمی سے مروی ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ردیف سے بیان کرتے ہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا، اچانک جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری پھسلی تو اس نے کہا: شیطان کا ستیاناس ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ نہ کہو، اس طرح سے وہ خود کو بڑا سمجھتا ہے یہاں تک کہ وہ خوشی سے پھول کر پہاڑ جتناہو جاتا ہے اور کہتاہے میں نے اپنی قوت سے اسے گرا دیا ہے، لیکن جب تم بسم اللہ کہو گے تووہ چھوٹا ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ مکھی کے برابر ہو جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8471)