۔ (۸۵۱)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ)۔عَنْہَا عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ: جَائَ تْ أُمُّ سُلَیْمٍ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَسَأَلَتْہُ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَرٰی فِی مَنَامِہَا مَا یَرَی الرَّجُلُ، فَقَالَ: ((اِذَا رَأَتِ الْمَائَ فَلْتَغْتَسِلْ۔)) قَالَتْ: قُلْتُ: فَضَحْتِ النِّسَائَ، وَہَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَۃُ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((تَرِبَتْ یَمِیْنُکِ، فَبِمَ یُشْبِہَا وَلَدُہَا اِذًا۔)) (مسند أحمد: ۲۷۱۴۸)
۔ (تیسری سند) سیدہ ام سلمہؓ کہتی ہیں: سیدہ ام سلیمؓ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آئی اور اس عورت کے بارے میں سوال کیا، جو خواب میں وہ چیز دیکھتی ہے، جو مرد دیکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب وہ پانی دیکھ لے، تو غسل کرے۔ میں نے کہا: تو نے تو عورتوں کو رسوا کر دیا ہے، بھلا کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو جائے، تو پھر عورت کا بچہ اس سے مشابہ کیسے ہو جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(851)