۔ (۸۵۲)۔عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ سُمَیَّۃَ سَمِعَتُ ابْنَ عُمَرَ ؓ یَقُولُ: سَأَلَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ وَہِیَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! تَرَی الْمَرْأَۃُ فِی الْمَنَامِ مَا یَرَی الرَّجُلُ؟ فَقَالَ لَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اِذَا رَأَتِ الْمَرْأَۃُ ذَالِکَ وَأَنْزَلَتْ فَلْتَغْتَسِلْ)) (مسند أحمد: ۵۶۳۶)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ سے مرو ی ہے کہ سیدہ ام سلیم ؓ، جو کہ سیدنا انس بن مالک ؓ کی والدہ تھیں، نے کہا: اے اللہ کے رسول! جو کچھ مرد خواب میں دیکھتا ہے اور اگر وہی کچھ عورت دیکھے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب یہ چیز دیکھے اور اسے انزال بھی ہو تو وہ غسل کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(852)