۔ (۸۵۰۵)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِیمُ الْخَمْرِ، قَالَ: اللّٰہُمَّ بَیِّنْ لَنَا فِی الْخَمْرِ بَیَانًا شَافِیًا، فَنَزَلَتْ ہٰذِہِ الْآیَۃُ الَّتِی فِی سُورَۃِ الْبَقَرَۃِ: {یَسْأَ لُونَکَ عَنْ الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ قُلْ فِیہِمَا إِثْمٌ کَبِیرٌ} قَالَ: فَدُعِیَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ فَقُرِئَتْ عَلَیْہِ فَقَالَ: اللّٰہُمَّ بَیِّنْ لَنَا فِی الْخَمْرِ بَیَانًا شَافِیًا، فَنَزَلَتْ الْآیَۃُ الَّتِی فِی سُورَۃِ النِّسَائِ: {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاۃَ وَأَ نْتُمْ سُکَارٰی} فَکَانَ مُنَادِی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا أَ قَامَ الصَّلَاۃَ نَادٰی أَ نْ لَا یَقْرَبَنَّ الصَّلَاۃَ سَکْرَانُ، فَدُعِیَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ فَقُرِئَتْ عَلَیْہِ فَقَالَ: اَللَّہُمَّ بَیِّنْ لَنَا فِی الْخَمْرِ بَیَانًا شَافِیًا، فَنَزَلَتْ الْآیَۃُ الَّتِی فِی الْمَائِدَۃِ، فَدُعِیَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ فَقُرِئَتْ عَلَیْہِ فَلَمَّا بَلَغَ: {فَہَلْ أَنْتُمْ مُنْتَہُونَ} قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ : انْتَہَیْنَا
انْتَہَیْنَا۔ (مسند احمد: ۳۷۸)
۔ ابو میسرہ کہتے ہیں: جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے اللہ! ہمارے لئے شراب کے بارے میں واضح اور تسلی بخش حکم بیان فرما، پس سورۂ بقرہ کییہ آیت نازل ہوئی: {یَسْأَ لُونَکَ عَنْ الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ قُلْ فِیہِمَا إِثْمٌ کَبِیرٌ} … لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں، ان سے کہہ دو ان میں بڑا گناہ ہے۔ سیدنا عمرکو بلایا گیا اور انپر یہ آیت پڑھی گئی، لیکن انھوں نے کہا: اے میرے اللہ ! ہمارے لئے شراب کے بارے میں واضح اور تسلی بخش حکم نازل فرما۔ پس سورۂ نساء والی آیت نازل ہوئی {یَا أَ یُّہَا الَّذِینَ آمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّـلَاۃَ وَ أَ نْتُمْ سُکَارٰی}… اے ایماندارو! جب نشہ میں مست ہو تو نماز کے قریب نہ آیا کرو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مؤذن جب نماز کے لیے اقامت کہنے لگتا تو وہ یہ آواز دیتا کہ کوئی نشے والا آدمی نماز کے قریب نہ آئے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلایا گیا اور یہ آیت ان پر پڑھی گئی۔ لیکن اب کی بار بھی انھوں نے کہا: اے میرے اللہ! شراب کے بارے میں واضح اور تسلی بخش حکم فرما۔ بالآخر جب سورۂ مائدہ والی آیت نازل ہوئی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلا کر ان پر یہ آیت پڑھی گئی اور جب پڑھنے والا ان الفاظ {فَہَلْ أَ نْتُمْ مُنْتَہُونَ} پر پہنچا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پکار اٹھے: اے ہمارے ربّ! ہم باز آ گئے ہم باز آ گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8505)