Blog
Books



۔ (۸۵۰۷)۔ عَنْ أَ نَسٍ أَ نَّ الْیَہُودَ کَانُوْا إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَ ۃُ مِنْہُمْ لَمْ یُؤَاکِلُوْہُنَّ وَلَمْ یُجَامِعُوہُنَّ فِی الْبُیُوتِ، فَسَأَ لَ أَ صْحَابُ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {یَسْأَلُونَکَ عَنِ الْمَحِیضِ قُلْ ہُوَ أَ ذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَائَ فِی الْمَحِیضِ وَلَا تَقْرَبُوہُنَّ حَتّٰییَطْہُرْنَ} حَتّٰی فَرَغَ مِنَ الْآیَۃِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِصْنَعُوْا کُلَّ شَیْئٍ إِلَّا النِّکَاحَ۔)) فَبَلَغَ ذٰلِکَ الْیَہُودَ فَقَالُوْا: مَا یُرِیدُ ہٰذَا الرَّجُلُ أَ نْ یَدَعَ مِنْ أَ مْرِنَا شَیْئًا إِلَّا خَالَفَنَا فِیہِ، فَجَائَ أُسَیْدُ بْنُ حُضَیْرٍ وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ فَقَالَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ الْیَہُودَ قَالَتْ: کَذَا وَکَذَا أَفَلَا نُجَامِعُہُنَّ؟ فَتَغَیَّرَ وَجْہُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی ظَنَنَّا أَ نَّہُ قَدْ وَجَدَ عَلَیْہِمَا فَخَرَجَا، فَاسْتَقْبَلَتْہُمَا ہَدِیَّۃٌ مِنْ لَبَنٍ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَأَ رْسَلَ فِی آثَارِہِمَا فَسَقَاہُمَا فَعَرَفَا أَنَّہُ لَمْ یَجِدْ عَلَیْہِمَا، (حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ قَالَ: سَمِعْت أَبِییَقُولُ: کَانَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ لَا یَمْدَحُ أَوْ یُثْنِی عَلٰی شَیْئٍ مِنْ حَدِیثِہِ إِلَّا ہٰذَا الْحَدِیثَ مِنْ جَوْدَتِہِ)۔ (مسند احمد: ۱۲۳۷۹)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب عورت حیض والی ہوتی تو یہودی نہ ان کے ساتھ کھاتے تھے اور نہ ان کے ساتھ اکٹھے گھروں میں رہتے تھے، جب صحابہ کرام نے اس بارے میں سوال کیا تواللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی: {وَیَسْئَـلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ھُوَ اَذًیفَاعْتَزِلُوا النِّسَاء َ فِی الْمَحِیْضِ وَلَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰییَـطْہُرْنَ فَاِذَا تَطَہَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَکُمُ اللّٰہُ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّـوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیْنَ۔}… اور وہ تجھ سے حیض کے متعلق پوچھتے ہیں، کہہ دے وہ ایک طرح کی گندگی ہے، سو حیض میں عورتوں سے علیحدہ رہو اور ان کے قریب نہ جاؤ، یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائیں، پھر جب وہ غسل کرلیں تو ان کے پاس آؤ جہاں سے تمھیں اللہ نے حکم دیا ہے۔ بے شک اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو بہت توبہ کرنے والے ہیں اور ان سے محبت کرتا ہے جو بہت پاک رہنے والے ہیں۔ (سورۂ بقرہ: ۲۲۲) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ماسوائے جماع کے ہر چیز کر سکتے ہو۔ جب یہ بات یہودیوں تک پہنچی تو انہوں نے کہا: یہ آدمی تو ہر وقت یہی ارادہ رکھتا ہے کہ ہر معاملہ میں ہماری مخالفت کرے۔ سیدنا اسید بن حضیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عباد بن بشر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہودیوں نے آپ کے فرمان کے مقابلے میں یہ کہا ہے۔ کیا ہم اس حالت میں جماع بھی نہ کر لیا کریں (تاکہ یہودیوں کی اور زیادہ مخالفت ہو)؟ یہ سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا چہرہ تبدیل ہو گیا، ہم نے دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان دو صحابہ پر غصہ میں آ گئے ہیں، وہ دونوں ڈرتے ہوئے چلے گئے، بعد میں جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس دودھ کا تحفہ لایا گیا، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو پیغام بھیجا اور ان کو یہ دودھ پلا دیا، اس سے انھوں نے پہنچان لیا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان سے ناراض نہیں ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8507)
Background
Arabic

Urdu

English