۔ (۸۵۵۳)۔ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! یَغْزُو الرِّجَالُ وَلَا نَغْزُو وَلَنَا نِصْفُ الْمِیرَاثِ، فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ: {وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّٰہُ بِہِ بَعْضَکُمْ عَلٰی بَعْضٍ} [النسائ: ۳۲]۔ (مسند احمد: ۲۷۲۷۲)
۔ مجاہد کہتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! مرد جہاد کرتے ہیں اور ہم عورتیں جہاد میں شرکت نہیں کرتیں اور ہماری وراثت کا حصہ بھی مردوں سے آدھا ہے؟ تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی: {وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّٰہُ بِہٖبَعْضَکُمْعَلٰی بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اکْتَـسَبُوْا وَلِلنِّسَاء ِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اکْتَـسَبْنَ وَسْـَـلُوا اللّٰہَ مِنْ فَضْلِہٖاِنَّاللّٰہَکَانَبِکُلِّشَیْء ٍ عَلِـیْمًا}… اور اس چیز کی تمنا نہ کرو جس میں اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، مردوں کے لیے اس میں سے ایک حصہ ہے، جو انھوں نے محنت سے کمایا اور عورتوں کے لیے اس میں سے ایک حصہ ہے، جو انھوں نے محنت سے کمایا اور اللہ سے اس کے فضل میں سے حصہ مانگو۔ بے شک اللہ ہمیشہ سے ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8553)