۔ (۸۵۵۴)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَرَاْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ سُوْرَۃِ النِّسَائِ فَلَمَّا بَلَغْتُ ھٰذِہِ الْآیَۃَ: {فَکَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ
اُمَّۃٍ بِشَہِیْدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلٰی ھٰؤُلَائِ شَہِیْدًا} [النسائ: ۴۱] قَالَ: فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ۔ (مسند احمد: ۳۵۵۱)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورۂ نساء تلاوت کی، جب میں اس آیت پر پہنچا: {فَکَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ اُمَّۃٍ بِشَہِیْدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلٰی ھٰؤُلَائِ شَہِیْدًا} … وہ کیفیت کیسی ہو گی، جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے اور تجھے ان سب پرگواہ لائیں گے۔ اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8554)