Blog
Books



۔ (۸۵۶۳م)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ یَقُولُ: لَمَّا نَزَلَتْ ہٰذِہِ الْآیَۃُ: {وَفَضَّلَ اللّٰہُ الْمُجَاہِدِینَ عَلَی الْقَاعِدِینَ أَ جْرًا عَظِیمًا} أَ تَاہُ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! مَا تَأْمُرُنِی إِنِّی ضَرِیرُ الْبَصَرِ؟ قَالَ: فَنَزَلَتْ {غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ} (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: قَبْلَ اَنْ یَبْرَحَ) قَالَ: فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ائْتُونِی بِالْکَتِفِ وَالدَّوَاۃِ أَ وِ اللَّوْحِ وَالدَّوَاۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۷۰۲، ۱۸۷۵۵)
۔ (دوسری سند)سیدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی {وَفَضَّلَ اللّٰہُ الْمُجَاہِدِینَ عَلَی الْقَاعِدِینَ أَ جْرًا عَظِیمًا} توسیدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں تو نابینا ہوں، اب میرے لیے کیاحکم ہے؟ اتنے میں یہ الفاظ نازل ہو گئے: {غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ}، ایک روایت میں ہے:ابھی تک آپ اسی جگہ پر تھے کہ یہ آیت نازل ہو گئی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شانے کی ہڈی اور دوات یا تختی اور دوات میرے پاس لاؤ۔
Musnad Ahmad, Hadith(8563)
Background
Arabic

Urdu

English