۔ (۸۶۱)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؓ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ أَمَرَ عَلِیًّا فَوَضَعَ لَہُ غُسْلًا ثُمَّ أَعْطَاہُ ثَوْبًا فَقَالَ: ((اُسْتُرْنِیْ وَوَلِّنِیْ ظَہْرَکَ۔)) (مسند أحمد: ۲۹۱۱)
سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا علی ؓ کو حکم دیا، پس انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غسل کا پانی رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ایک کپڑا دے کر فرمایا: اس کے ساتھ مجھ پر پردہ کرو اور اپنی پیٹھ میری طرف کر لو۔
Musnad Ahmad, Hadith(861)