۔ (۸۶۱۱)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: وَھُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ: (({وَاَعِدُّوْا لَھُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّۃٍ} [الأنفال: ۶۰] اَلَا اِنَّ الْقُوَّۃَ الرّمْیُ، اَلا اِنَّ الْقُوَّۃَ الرَّمْیُ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۶۸)
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جبکہ آپ منبر پر تھے: {وَاَعِدُّوْا لَھُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّۃٍ} … اور دشمن کے لئے جتنی طاقت ہو تیار رکھو۔ خبر دار! طاقت سے مراد تیر اندازی ہے، خبردار! قوت سے مراد تیر اندازی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8611)