۔ (۸۶۲۱)۔ عَنْ أَ بِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: کَانَ الْمُؤَلَّفَۃُ قُلُوبُہُمْ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَ رْبَعَۃً، عَلْقَمَۃَ بْنَ عُلَاثَۃَ الْجَعْفَرِیَّ وَالْأَ قْرَعَ بْنَ حَابِسٍ الْحَنْظَلِیَّ وَزَیْدَ الْخَیْلِ الطَّائِیَّ وَعُیَیْنَۃَ بْنَ بَدْرٍ الْفَزَارِیَّ، قَالَ: فَقَدِمَ عَلِیٌّ بِذَہَبَۃٍ مِنْ الْیَمَنِ بِتُرْبَتِہَا فَقَسَمَہَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَیْنَہُمْ۔ (احمد: ۱۱۲۸۷)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں جن لوگوں کو ان کی تالیف ِ قلبی کی خاطر مال دیا گیا تھا، وہ چار افراد تھے: علقمہ بن علاثہ جعفری، اقرع بن حالبس حنظلی، زید خیل طائی اور عیینہ بن بدر فزاری، سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے کچھ سونا لے کر آئے تھے جو ابھی مٹی میں تھا،(یعنی صاف نہیں کیا گیا تھا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ ان میں تقسیم کیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8621)