۔ (۸۶۳۱)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ: أَ نَّہُ سَأَلَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ!
أَرَأَیْتَ قَوْلَ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی: {لَہُمْ الْبُشْرٰی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَۃِ} [یونس: ۶۴] فَقَالَ: ((لَقَدْ سَأَ لْتَنِی عَنْ شَیْئٍ مَا سَأَ لَنِی عَنْہُ أَ حَدٌ مِنْ أُمَّتِی، أَ وْ أَ حَدٌ قَبْلَکَ۔)) قَالَ: ((تِلْکَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُیَرَاہَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ أَ وْ تُرَی لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۶۴)
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی کے اس فرمان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے : {لَہُمْ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَۃِ} … ایسے لوگوں کے لیے دنیوی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے کہ میری امت سے کسی نے یہ سوال نہیں کیا، اس سے مراد نیک خواب ہے، جو نیک بندہ دیکھتا ہے یا اس کے لیے کسی کو دکھایا جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8631)