۔ (۸۶۷)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: کَمْ یَکْفِیْنِیْ مِنَ الْوُضُوئِ؟ قَالَ: مُدٌّ، قَالَ: کَمْ یَکْفِینِیْ لِلْغُسْلِ؟ قَالَ: صَاعٌ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا یَکْفِیْنِیْ، قَالَ: لَا أُمَّ لَکَ قَدْ کَفٰی مَنْ ہُوَ خَیْرٌ مِنْکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ (مسند أحمد: ۲۶۲۸)
سیدنا عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: مجھے وضو کے لیے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک مُدّ، اس نے کہا: غسل کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک صاع، یہ سن کر اس نے کہا: یہ مقدار تو مجھے کفایت نہیں کرے گی، انھوں نے کہا: تیری ماں ہی نہ ہو، یہ مقدار اس ہستی کو تو کفایت کرتی تھی، جو تجھ سے بہتر ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
Musnad Ahmad, Hadith(867)