۔ (۸۶۳۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! إِنِّی أَ خَذْتُ امْرَأَ ۃً فِی الْبُسْتَانِ فَفَعَلْتُ بِہَا کُلَّ شَیْئٍ غَیْرَ أَ نِّی لَمْ أُجَامِعْہَا، قَبَّلْتُہَا وَلَزِمْتُہَا، وَلَمْ أَ فْعَلْ غَیْرَ ذٰلِکَ، فَافْعَلْ بِی
مَا شِئْتَ، فَلَمْ یَقُلْ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَیْئًا، فَذَہَبَ الرَّجُلُ فَقَالَ عُمَرُ: لَقَدْ سَتَرَ اللّٰہُ عَلَیْہِ لَوْ سَتَرَ عَلٰی نَفْسِہِ، قَالَ: فَأَ تْبَعَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَصَرَہُ فَقَالَ: ((رُدُّوہُ عَلَیَّ۔)) فَرَدُّوہُ عَلَیْہِ فَقَرَأَ عَلَیْہِ: {وَأَ قِمِ الصَّلَاۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّیْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّئَاتِ} إِلَی {الذَّاکِرِینَ} فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: أَ لَہُ وَحْدَہُ أَ مْ لِلنَّاسِ کَافَّۃًیَا نَبِیَّ اللّٰہِ! فَقَالَ: ((بَلْ لِلنَّاسِ کَافَّۃً۔)) (مسند احمد: ۴۲۹۰)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں نے باغ میں ایک عورت کو پکڑ لیا اور میں نے اس کے ساتھ ہر کام کیا ہے، بس صرف زنا نہیں کیا، میں نے اسے بوسہ دیا اور اس کے ساتھ چمٹا، اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اب میں حاضر ہوں، آپ جو چاہیں، مجھے سزا دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کچھ نہ کہا اور وہ چلا بھی گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے بارے میںکہا: اللہ تعالیٰ نے تو اس پر پردہ ڈالا تھا، اگر وہ خود بھی پردہ ڈال لیتا،اُدھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس جانے والے کو پیچھے سے تک رہے تھے اور بالآخر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے واپس بلاؤ۔ پس جب اس کو لوٹایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر یہ آیت تلاوت کی: {وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّـیِّاٰتِ ذٰلِکَ ذِکْرٰی لِلذّٰکِرِیْنَ۔} … اور دن کے دونوں کناروں میں نماز قائم کر اور رات کی کچھ گھڑیوں میں بھی، بے شک نیکیاں برائیوں کو لے جاتی ہیں۔ یہیاد کرنے والوں کے لیےیاد دہانی ہے۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیایہ اس اکیلے کے لئے ہے یا سب لوگوں کے لئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب لوگوں کے لئے ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8638)