۔ (۸۶۴۶)۔ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَۃُ: أَ نَا أَ وَّلُ النَّاسِ سَأَ لَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ ہٰذِہِ الْآیَۃِ: {یَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَ رْضُ غَیْرَ الْأَ رْضِ وَالسَّمٰوَاتُ وَبَرَزُوْا لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْقَہَّارِ} قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَ یْنَ النَّاسُ یَوْمَئِذٍیَا رَسُولَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((عَلَی الصِّرَاطِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۷۰)
۔ مسروق سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے لوگوں میں سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس آیت کے بارے میںدریافت کیا: {یَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَ رْضُ غَیْرَ الْأَ رْضِ وَالسَّمٰوَاتُ وَبَرَزُوْا لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْقَہَّارِ}… جس دن زمین تبدیل کر دی جائے گی اور آسمان بھی اور لوگ اللہ کے سامنے ظاہر ہو جائیں گے، جو یکتا و یگانہ اور زبردست ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس وقت لوگ کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پل صراط پر۔
Musnad Ahmad, Hadith(8646)