۔ (۸۶۴۷)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَتِ امْرَأَۃٌ حَسْنَائُ تُصَلِّی خَلْفَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، قَالَ: فَکَانَ بَعْضُ الْقَوْمِ یَسْتَقْدِمُ فِی الصَّفِّ الْأَ وَّلِ لِئَلَّا یَرَاہَا، وَیَسْتَأْخِرُ بَعْضُہُمْ حَتّٰییَکُونَ فِی الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ، فَإِذَا رَکَعَ نَظَرَ مِنْ تَحْتِ إِبْطَیْہِ، فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ فِی شَأْنِہَا: {وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِینَ مِنْکُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِینَ} [الحجر: ۲۴]۔ (مسند احمد: ۲۷۸۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک حسین عورت، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھا کرتی تھی، کچھ لوگ اس نظریے سے اگلی صف میں کھڑے ہوتے تھے تاکہ وہ اس کو دیکھ نہ سکیں اور کچھ لوگ آخری صف میں اس نیت سے کھڑے ہوتے تھے کہ جب وہ رکوع کریں گے تو بغلوں کے نیچے سے اسے دیکھیں گے، پس اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل کیا: {وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِینَ مِنْکُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِینَ} … ہم تم میں سے آگے والوں کو بھی جانتے ہیں اور پیچھے والوں کو بھی جانتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8647)