۔ (۸۶۵۴)۔ عَنْ عِکْرَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِیْ قَوْلِہٖعَزَّوَجَلَّ: {وَمَاجَعَلَنَاالرُّؤْیَا الَّتِیْ اَرَیْنَاکَ اِلَّا فِتْنَۃً لِلنَّاسِ} [الاسرائ: ۶۰] قَالَ: ھِیَ رُؤْیَا عَیْنٍ رَاٰھَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَیْلَۃَ
اُسْرِیَ بِہٖ۔ (مسنداحمد: ۱۹۱۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ اس آیت {وَمَا جَعَلَنَا الرُّؤْیَا الَّتِیْ اَرَیْنَاکَ اِلَّا فِتْنَۃً لِلنَّاسِ} … اور ہم نے وہ منظر جو تجھے دکھایا، نہیں بنایا مگر لوگوں کے لیے آزمائش۔ کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس منظر سے مراد آنکھ کا دیکھنا ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معراج کی رات کو دیکھا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8654)