۔ (۸۶۵۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ قَوْلِہٖعَزَّوَجَلَّ: {وَقُرْآنَالْفَجْرِاِنَّقُرْآنَالْفَجْرِکَانَمَشْہُوْدًا} [الاسرائ: ۷۸] قَالَ: ((تَشْہَدُہُ مَلَائِکَۃُ اللَّیْلِ وَمَلَائِکَۃُ النَّہَارِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۱۳۷)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْہُوْدًا} … اور فجر کا قرآن (پڑھ)، بے شک فجر کا قرآن ہمیشہ سے حاضر ہونے کا وقت رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رات اور دن کے فرشتے اس نماز میں حاضر ہوتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8655)