Blog
Books



۔ (۸۶۷۲)۔ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ: بَعَثَنِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی نَجْرَانَ قَالَ: فَقَالُوْا أَ رَأَ یْتَ مَا تَقْرَئُ وْنَ {یَا اُخْتَ ھَارُوْنَ} وَمُوسٰی قَبْلَ عِیسٰی بِکَذَا وَکَذَا، قَالَ: فَرَجَعْتُ فَذَکَرْتُ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((أَ لَا أَ خْبَرْتَہُمْ أَ نَّہُمْ کَانُوْا یُسَمُّوْنَ بِالْأَ نْبِیَائِ وَالصَّالِحِینَ قَبْلَہُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۸۳۸۷)
۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے نجران کی جانب بھیجا تو ان لوگوں نے مجھ سے پوچھا: تم لوگ اس طرح پڑھتے ہو: {یَا اُخْتَ ھَارُوْنَ} … اے ہارون کی بہن! جبکہ موسی علیہ السلام تو عیسیٰ علیہ السلام سے طویل عرصہ پہلے گزرے تھے، (تو عیسی کی ماں سیدہمریم ان کی بہن کیسے ہو گئی) جب میں واپس لوٹا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس بات کا ذکر کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے انہیں بتانا تھا کہ وہ لوگ اپنے سے پہلے نیک لوگوں اور انبیائے کرام کے ناموں پرنام رکھتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8672)
Background
Arabic

Urdu

English