Blog
Books



۔ (۸۶۷۶)۔ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ مُرَّۃَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ:{ وَإِنْ مِنْکُمْ إِلَّا وَارِدُہَا} [مریم: ۷۱] قَالَ: یَدْخُلُونَہَا أَ وْ یَلِجُونَہَا، ثُمَّ یَصْدُرُونَ مِنْہَا بِأَ عْمَالِہِمْ، قُلْتُ لَہُ: إِسْرَائِیلُ حَدَّثَہُ عَنْ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: نَعَمْ، ہُوَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَ وْ کَلَامًا ہٰذَا مَعْنَاہُ۔ (مسند احمد: ۴۱۲۸)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ اللہ تعالی کے اس فرمان { وَإِنْ مِنْکُمْ إِلَّا وَارِدُہَا} کی تفسیر کرتے ہوئے کہتے ہیں: تمام لوگ اس میں داخل ہوں گے، پھر اپنے اعمال کے بل بوتے پر باہر آئیں گے، عبد الرحمن بن مہدی نے امام شعبہ سے کہا: اسرائیل تو اس کو مرفوع بیان کرتے ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ہے، یا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کلام کے ہم معنی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8676)
Background
Arabic

Urdu

English