۔ (۸۶۹۲)۔ عَنْ مَعْدِی کَرِبَ قَالَ: أَ تَیْنَا عَبْدَ اللّٰہِ فَسَأَ لْنَاہُ أَ نْ یَقْرَأَ عَلَیْنَا {طسم} الْمِائَتَیْنِ فَقَالَ: مَا ہِیَ مَعِی وَلٰکِنْ عَلَیْکُمْ
مَنْ أَ خَذَہَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَبَّابَ بْنَ الْأَ رَتِّ، قَالَ: فَأَ تَیْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَ رَتِّ فَقَرَأَ ہَا عَلَیْنَا۔ (مسند احمد: ۳۹۸۰)
۔ معدیکرب کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ ہمیں سورۂ {طسم} سنائیں، جودو سو آیتوں والی ہے۔ انہوں نے کہا: مجھے تو یہ سورت یاد نہیں ہے، البتہ تم سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سورت سیکھی ہے، پس ہم سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انھوں نے ہمیں یہ سورت سنائی۔
Musnad Ahmad, Hadith(8692)