۔ (۸۷۵)۔(وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ)۔ وَسُئِلَتْ عَنْ غُسْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَتْ: کَانَ یَبْدَأُ بِیَدَیْہِ فَیَغْسِلُہُمَا (وَفِی رِوَایَۃٍ: یَغْسِلُ کَفَّیْہِ ثَلَاثًا) ثُمَّ یَتَوَضَّأُ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلَاۃِ ثُمَّ یُخَلِّلُ أُصُولَ شَعْرِ رَأْسِہِ حَتّٰی اِذَا ظَنَّ أَنَّہُ قَدِ اسْتَبْرَأَ الْبَشَرَۃَ، اِغْتَرَفَ ثَلَاثَ غَرفَاتٍ (وَفِی رِوَایَۃٍ: غَرَفَ بِیَدَیْہِ مِلْئَ کَفَّیْہِ ثَلَاثًا) فَصَبَّہُنَّ عَلٰی رَأْسِہِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلٰی سَائِرِ جَسَدِہِ۔(مسند أحمد:۲۴۷۶۱)
۔ (تیسری سند) سیدہ عائشہؓ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غسل کے بارے میں سوال کیا گیا، انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہاتھوں سے شروع کرتے، ان کو دھوتے، ایک روایت میں ہے: تین دفعہ اپنی ہتھیلیوں کو دھوتے تھے، پھر نماز والا وضو کرتے تھے، پھر اپنے سر کے بالوں کی جڑوں کے بیچ میں انگلیاں ڈالتے، جب ظنِّ غالب ہو جاتا کہ چمڑہ تر ہو گیا ہے تو دو ہاتھوں کے بھرے ہوئے تین چلو اپنے سر پر ڈالتے، پھر باقی جسم پر پانی بہا دیتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(875)