۔ (۸۷۱۷)۔ عَنْ زِیَادٍ الْأَ نْصَارِیِّ قَالَ: قُلْتُ لِأُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ: لَوْ مِتْنَ نِسَائُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کُلُّہُنَّ کَانَ یَحِلُّ لَہُ أَ نْ یَتَزَوَّجَ؟ قَالَ: وَمَا یُحَرِّمُ ذَاکَ عَلَیْہِ، قَالَ: قُلْتُ لِقَوْلِہِ: { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ} [الأحزاب: ۵۲] قَالَ: إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضَرْبٌ مِنَ النِّسَائٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۵۲۷)
۔ زیاد انصاری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر بالفرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام بیویاں فوت ہوجاتیں تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پھر بھی نکاح کرنا حلال نہ تھا؟ انھوں نے کہا: آپ پر نکاح کرنا حرام کب ہوا ہے؟ میں نے کہا : اللہ تعالی کے اس فرمان سے { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ}۔ انھوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک قسم کی عورتیں حلال تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(8717)