Blog
Books



۔ (۸۷۲۰)۔ عَنْ أَ نَسٍ قَالَ: دَعَوْتُ الْمُسْلِمِینَ إِلٰی وَلِیمَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَبِیحَۃَ بَنٰی بِزَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، فَأَ شْبَعَ الْمُسْلِمِینَ خُبْزًا وَلَحْمًا، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ کَمَا کَانَ یَصْنَعُ، فَأَ تٰی حُجَرَ نِسَائِہِ فَسَلَّمَ عَلَیْہِنَّ فَدَعَوْنَ لَہُ، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ إِلٰی بَیْتِہِ وَأَ نَا مَعَہُ، فَلَمَّا انْتَہٰی إِلَی الْبَیْتِ فَإِذَا رَجُلَانِ قَدْ جَرٰی بَیْنَہُمَا الْحَدِیثُ فِی نَاحِیَۃِ الْبَیْتِ، فَلَمَّا بَصَرَ بِہِمَا وَلّٰی رَاجِعًا، فَلَمَّا رَأَی الرَّجُلَانِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ وَلّٰی عَنْ بَیْتِہِ قَامَا مُسْرِعَیْنِ، فَلَا أَ دْرِی أَ نَا أَ خْبَرْتُہُ أَ وْ أُخْبِرَ بِہِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلٰی مَنْزِلِہِ وَأَرْخَی السِّتْرَ بَیْنِی وَبَیْنَہُ، وَأُنْزِلَتْ آیَۃُ الْحِجَابِ۔ (مسند احمد: ۱۲۰۴۶)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے جس صبح نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ساتھ رخصتی کے بعد ولیمہ کیا تھا، میں نے لوگوں کواس میں شمولیت کی دعوت دی تھی، آپ نے لوگوں کو روٹی اور گوشت سے سیر کیا، پھر آپ لوٹے جس طرح اپنی بیویوں کے حجروں میں لوٹتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان پر سلام کیا اور انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لئے دعا کی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے گھر کی طرف لوٹے، میں بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھا، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گھر تک پہنچے تو ابھی تک ایک کونے میں دو آدمی آپس میں باتیں کر رہے تھے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم واپس چلے گئے، جب ان دو آدمیوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھر سے بہت تیزی کے ساتھ باہر نکل گئے، اب میں نہیں جانتا کہ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ان کے چلے جانے کی خبر دییا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اطلاع دی گئی تھی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے گھر کی طرف لوٹے اور میرے اور اپنے درمیان پردہ لٹکا لیا اور پردہ والی آیت نازل ہوئی۔
Musnad Ahmad, Hadith(8720)
Background
Arabic

Urdu

English