۔ (۸۷۲۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ أَ نَّ رَجُلًا سَأَ لَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ سَبَأٍ مَا ھُوَ أَ رَجُلٌ أَمْ اِمْرَأَ ۃٌ أَمْ أَرْضٌ؟ فَقَالَ: ((بَلْ ھُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَۃً فَسَکَنَ الْیَمَنَ مِنْھُمْ سِتَّۃٌ، وَبِالشَّامِ مِنْھُمْ أَ رْبَعَۃٌ،فَأَ مَّا الْیَمَانِیُّوْنَ فَمَذْحِجٌ وَکِنْدَۃٌ وَالْأَ زْدُ، وَالْأَ شْعَرِیُّوْنَ وَأَ نْمَارٌ، وَحِمْیَرُ عَرَبًا کُلَّھَا، وَأَ مَّا الشَّامِیَّۃُ فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَۃُ وَغَسَّانُ۔)) (مسند احمد: ۲۸۹۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سبا کے بارے میں سوال کیا کہ وہ مرد تھا یا عورت یا زمین کانام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ مرد تھا، اس کے دس بچے تھے، ان میں چھ یمن میں اور چار شام میں آباد ہوئے، پس یمنییہ ہیں: مذحج، کندہ، ازد، اشعری، انمار اور حمیر،یہ سارے کے سارے عرب تھے اور شامییہ ہیں: لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔
Musnad Ahmad, Hadith(8725)