۔ (۸۷۷)۔عَنْ شُعْبَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ؓ کَانَ اِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ أَفْرَغَ بِیَدِہِ الْیُمْنٰی عَلٰی الْیُسْرٰی فَغَسَلَہَا
سَبْعًا قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَہَا فِی الْاِنَائِ فَنَسِیَ مَرَّۃً کَمْ أَفْرَغَ عَلٰی یَدِہِ فَسَأَلَنِیْ کَمْ أَفْرَغْتُ؟ فَقُلْتُ: لَا أَدْرِیْ، فَقَالَ: لَا أُمَّ لَکَ وَلِمَ لَا تَدْرِیْ؟ ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلٰوۃِ ثُمَّ یُفِیْضُ الْمَائَ عَلٰی رَأْسِہِ وَجَسَدِہِ وَقَالَ: ہٰکَذَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَتَطَہَّرُ یَعْنِیْ یَغْتَسِلُ۔ (مسند أحمد: ۲۸۰۰)
مولائے ابن عباس امام شعبہ کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓجب غسلِ جنابت کرتے تو دائیں ہاتھ کے ذریعے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے اور اس کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے سات بار دھوتے، ایک دفعہ وہ یہ بھول گئے کہ انھوں نے اپنے ہاتھ پر کتنی دفعہ پانی ڈالا تھا، اس لیے انھوں نے مجھ سے سوال کیا: میں نے کتنی دفعہ پانی ڈالا ہے؟ میں نے کہا: میں تو نہیں جانتا، انھوں نے کہا: تیری ماں نہ ہو، تو کیوں نہیں جانتا؟ پھر انھوں نے نماز والا وضو کیا اور پھر سر اور جسم پر پانی بہا دیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح غسل کیا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(877)