Blog
Books



۔ (۸۷۴۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ أَ ہْلِ الْکِتَابِ فَقَالَ: یَا أَ بَا الْقَاسِمِ! أَ بَلَغَکَ أَ نَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ یَحْمِلُ الْخَلَائِقَ عَلٰی أُصْبُعٍ، وَالسَّمٰوَاتِ عَلٰی أُصْبُعٍ، وَالْأَ رَضِینَ عَلٰی أُصْبُعٍ، وَالشَّجَرَ عَلٰی أُصْبُعٍ، وَالثَّرَی عَلٰی أُصْبُعٍ؟ فَضَحِکَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی بَدَتْ نَوَاجِذُہُ، فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ {وَمَا قَدَرُوْا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہِ} [الزمر: ۶۷] الْآیَۃَ۔ (مسند احمد: ۳۵۹۰)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ اہل کتاب میں سے ایک آدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے ابو القاسم! کیایہ بات آپ تک پہنچی ہے کہ اللہ تعالیٰ مخلوقات کو ایک انگلی پر،آسمانوں کو ایک انگلی پر،زمینوںکو ایک انگلی پر،درختوں کوایک انگلی پر اور تر مٹی کو ایک انگلی پر اٹھا لے گا؟ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کی بات پر اتنا زیادہ ہنسے کہ آپ کی داڑھیں مبارک نمایاں ہو گئیں، پس اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کر دی: {وَمَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہِ} … اورانہوں نے اللہ تعالیٰ کی اتنی قدر نہیں کی، جتنی کہ اس کی قدر کی جانی چاہیے تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(8741)
Background
Arabic

Urdu

English