۔ (۸۷۴۳)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: کُنْتُ مُسْتَتِرًا بِسِتَارِ الْکَعْبَۃِ، فَجَائَ ثَلَاثَۃُ نَفَرٍ قُرَشِیٌّ وَخَتَنَاہُ ثَقَفِیَّانِ أَ وْ ثَقَفِیٌّ وَخَتَنَاہُ قُرَشِیَّانِ، کَثِیرٌ شَحْمُ بُطُونِہِمْ، قَلِیلٌ فِقْہُ قُلُوبِہِمْ، فَتَکَلَّمُوا بِکَلَامٍ لَمْ أَ سْمَعْہُ، فَقَالَ أَحَدُہُمْ: أَ تَرَوْنَ اللّٰہَ یَسْمَعُ کَلَامَنَا ہٰذَا؟ فَقَالَ الْآخَرُ: أُرَانَا إِذَا رَفَعْنَا أَ صْوَاتَنَا سَمِعَہُ وَإِذَا لَمْ نَرْفَعْہَا لَمْ یَسْمَعْ، فَقَالَ الْآخَرُ: إِنْ سَمِعَ
مِنْہُ شَیْئًا سَمِعَہُ کُلَّہُ، قَالَ: فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَمَا کُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَ نْ یَشْہَدَ عَلَیْکُمْ سَمْعُکُمْ وَلَا أَبْصَارُکُمْ وَلَا جُلُودُکُمْ} إِلٰی قَوْلِہِ {ذٰلِکُمْ ظَنُّکُمْ الَّذِی ظَنَنْتُمْ بِرَبِّکُمْ أَ رْدَاکُمْ فَأَ صْبَحْتُمْ مِنَ الْخَاسِرِینَ} [فصلت: ۲۲۔۲۳] ۔ (مسند احمد: ۳۶۱۴)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں کعبہ کے پردے کی اوٹ میں چھپا ہواتھا کہ تین آدمی آئے، ایک قریشی تھا اور دو اس کے سالے تھے، جو بنو ثقیف سے تھے، یاایک ثقفی تھا اور دو اس کے قریشی سالے تھے، ان کے پیٹوں پر چربی تو بہت زیادہ چڑھی ہوئی تھی لیکن دلوں میں سمجھ کی کمی تھی، انہوں نے مختلف باتیں کیں، میں وہ ساری تو نہ سن سکا، بہرحال ان میں سے ایک نے کہا: تمہارا کیا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارییہ بات سن رہا ہے؟ دوسرے نے کہا: میرا خیال ہے کہ جب ہم آواز بلند کریں گے تو وہ ہماری آواز سنے گا اور جب ہم آوازیں بلند نہیں کریں گے تو وہ نہیں سنے گا، تیسرا بولا اور اس نے کہا: اگر وہ ہماری بات کا کچھ حصہ سنتا ہے تو پھر اس کامطلب یہ ہوا کہ وہ ساری باتیں سنتا ہے۔ جب میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان باتوں کا ذکر کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل کیں: {وَمَا کُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ یَشْہَدَ عَلَیْکُمْ … … فَأَصْبَحْتُمْ مِنْ الْخَاسِرِینَ}
Musnad Ahmad, Hadith(8743)