۔ (۸۷۵۲)۔ عَنِ الزُّبَیْرِ {نَفَرًا مِنْ الْجِنِّ یَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ} [الأحقاف: ۲۹] قَالَ: بِنَخْلَۃَ وَرَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّی الْعِشَائَ الْآخِرَۃَ {کَادُوْا یَکُونُونَ عَلَیْہِ لِبَدًا} [الجن: ۲۹] قَالَ سُفْیَانُ: کَانَ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ کَاللِّبَدِ بَعْضُہُ عَلَی بَعْضٍ۔ (مسند احمد: ۱۴۳۵)
۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ تعالی نے فرمایا: {وَاِذْ صَرَفْنَآ اِلَیْکَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ }، یہ واقعہ وادیٔ نخلہ میں پیش آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز پڑھ رہے تھے {وَّاَنَّہ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰہِ یَدْعُوْہُ کَادُوْایَکُوْنُوْنَ عَلَیْہِ لِبَدًا۔}… اور یہ کہ بلاشبہ بات یہ ہے کہ جب اللہ کا بندہ کھڑا ہوا، اسے پکارتا تھا تو وہ قریب تھے کہ اس پر تہ بہ تہ جمع ہو جائیں۔ امام سفیان کہتے ہیں: وہ جن اون یا بالوں کی طرح تہ بہ تہ جمع ہو گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8752)