۔ (۸۷۵۳)۔ عَنْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَ الْخَلْقَ قَامَتِ الرَّحِمُ فَأَ خَذَتْ بِحَقْوِ
الرَّحْمٰنِ قَالَتْ: ہٰذَا مَقَامُ الْعَائِذِ مِنَ الْقَطِیعَۃِ، قَالَ: أَ مَا تَرْضٰی أَ نْ أَ صِلَ مَنْ وَصَلَکِ، وَأَ قْطَعَ مَنْ قَطَعَکِ۔))، اقْرَئُ وْا إِنْ شِئْتُمْ: {فَہَلْ عَسَیْتُمْ إِنْ تَوَلَّیْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْأَ رْضِ وَتُقَطِّعُوْا أَ رْحَامَکُمْ، أُولَئِکَ الَّذِینَ لَعَنَہُمْ اللّٰہُ فَأَ صَمَّہُمْ وَأَعْمَی أَ بْصَارَہُمْ، أَ فَلَا یَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلٰی قُلُوبٍ أَ قْفَالُہَا} [محمد: ۲۲۔۲۴]۔ (مسند احمد: ۸۳۴۹)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا کی تو صلہ رحمی، رحمن کی کمر سے چمٹ گئی اور اس نے اللہ تعالیٰ سے کہا: یہ قطع رحمی سے پناہ لینے والے کا مقام ہے،اللہ تعالیٰ نے کہا: کیا تو یہ پسند کرتی ہے کہ جو تجھے ملائے گا، میں بھی اسے ملائوں گا اور جو تجھے کاٹے گا، میں بھی اس کو کاٹ دوں گا۔ اگر چاہتے ہو تو یہ آیات پڑھ لو: {فَہَلْ عَسَیْتُمْ إِنْ تَوَلَّیْتُمْ أَ نْ تُفْسِدُوْا فِی الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوْا أَ رْحَامَکُمْ، أُولَئِکَ الَّذِینَ لَعَنَہُمُ اللّٰہُ فَأَ صَمَّہُمْ وَأَ عْمٰی أَ بْصَارَہُمْ، أَ فَلَا یَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَ مْ عَلٰی قُلُوبٍ أَ قْفَالُہَا}… پھر یقینا تم قریب ہو اگر تم حاکم بن جاؤ کہ زمین میں فساد کرو اور اپنے رشتوں کو بالکل ہی قطع کر دو۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی۔ پس انھیں بہرا کر دیا اور ان کی آنکھیں اندھی کر دیں۔ تو کیا وہ قرآن میں غور نہیں کرتے، یا کچھ دلوں پر ان کے تالے پڑے ہوئے ہیں ؟
Musnad Ahmad, Hadith(8753)