۔ (۸۷۶۰)۔ عَنِ الْأَ قْرَعِ بْنِ حَابِسٍ أَ نَّہُ نَادٰی رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ وَرَائِ الْحُجُرَاتِ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! فَلَمْ یُجِبْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَ لَا إِنَّ حَمْدِی زَیْنٌ وَإِنَّ ذَمِّی شَیْنٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَمَا حَدَّثَ أَ بُو سَلَمَۃَ: ((ذَاکَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۸۷)
۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ اقرع بن حابس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حجروں کے پیچھے کھڑے ہو کر یوں آوا ز دی: اے اللہ کے رسول! لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہ دیا، اس نے پھر پکارا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میری تعریف کرنا زینت ہے اور میری مذمت کرنا عیب ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ شان تو اللہ تعالی کی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8760)