۔ (۸۸۰)۔عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْغُسْلِ، قَالَ جَابِرٌ: أَتَتْ ثَقِیْفٌ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: اِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ بَارِدَۃٌ فَکَیْفَ تَأْمُرُنَا بِالْغُسْلِ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((أَمَّا أَنَا فَأَصُبُّ عَلٰی رَأْسِیْ ثَـلَاثَ مَرَّاتٍ)) وَلَمْ یَقُلْ غَیْرَ ذَالِکَ۔ (مسند أحمد: ۱۴۸۱۱)
ابو زبیرکہتے ہیں: میں نے سیدنا جابرؓ سے غسل کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے جواباً کہا: بنوثقیف کے لوگ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: بیشک ہمارے علاقے میں سردی پڑتی ہے، تو پھر آپ ہمیں غسل کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تو اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے علاوہ کچھ نہ کہا۔
Musnad Ahmad, Hadith(880)