۔ (۸۷۶۵)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَ نَّہُ قَالَ: إِنَّ
مُحَمَّداً لَمْ یَرَ جِبْرِیلَ فِی صُورَتِہِ إِلَّا مَرَّتَیْنِ، أَ مَّا مَرَّۃٌ فَإِنَّہُ سَأَ لَہُ أَ نْ یُرِیَہُ نَفْسَہُ فِی صُورَتِہِ، فَأَ رَاہُ صُورَتَہُ، فَسَدَّ الْأُفُقَ، وَأَ مَّا الْأُخْرٰی فَإِنَّہُ صَعِدَ مَعَہُ حِینَ صَعِدَ بِہِ، وَقَوْلُہُ: {وَہُوَ بِالْأُفُقِ الْأَ عْلٰی ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ أَ وْ أَ دْنٰی فَأَوْحٰی إِلٰی عَبْدِہِ مَا أَ وْحٰی} [النجم: ۷۔۱۰] قَالَ: فَلَمَّا أَ حَسَّ جِبْرِیلُ رَبَّہُ عَادَ فِی صُورَتِہِ وَسَجَدَ، فَقَوْلُہُ: {وَلَقَدْ رَآہُ نَزْلَۃً أُخْرٰی عِنْدَ سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی عِنْدَہَا جَنَّۃُ الْمَأْوٰی إِذْ یَغْشَی السِّدْرَۃَ مَا یَغْشٰی مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰی لَقَدْ رَأٰی مِنْ آیَاتِ رَبِّہِ الْکُبْرٰی} [النجم: ۱۳۔۱۸] قَالَ: خَلْقَ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلَام۔ (مسند احمد: ۳۸۶۴)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو ان کی اصلی صورت میں دو مرتبہ دیکھا ہے، ایک مرتبہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود جبریل سے مطالبہ کیا تو انھوں نے اپنی اصلی صورت دکھائی، جس سے افق بھر گیا اور دوسری بار جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اسراء و معراج کے موقع پر)ان کے ساتھ چڑھے، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {وَہُوَ بِالْأُفُقِ الْأَ عْلٰی ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ أَ وْ أَدْنٰی فَأَ وْحٰی إِلٰی عَبْدِہِ مَا أَ وْحٰی} … جبکہ وہ بالائی افق پر تھا۔ پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہوگیا۔ یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا۔ تب اس نے اللہ کے بندے کی طرف وحی پہنچائی جو وحی بھی اسے پہنچانی تھی۔ جب جبریل علیہ السلام نے اپنے ربّ کو محسوس کیا تو انھوں نے اپنی اصلی صورت اختیار کر لی اور سجدے میں گر پڑے، اسی کے بارے میں ارشادِ باری تعالی ہے:{وَلَقَدْ رَآہُ نَزْلَۃً أُخْرٰی عِنْدَ سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی عِنْدَہَا جَنَّۃُ الْمَأْوٰی إِذْ یَغْشَی السِّدْرَۃَ مَا یَغْشَی مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰی لَقَدْ رَأٰ ی مِنْ آیَاتِ رَبِّہِ الْکُبْرٰی}… جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے۔ اور ایک مرتبہ پھر اس نے سدرۃا المنتہیٰ کے پاس اس کو اترتے دیکھا۔ جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے۔ اس وقت سدرہ (بیری کے درخت) پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا۔نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی۔ اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔ انھوں نے کہا: اس سے مراد جبریل کا وجود ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8765)