۔ (۸۷۶۶)۔ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ شَقِیقَ بْنَ سَلَمَۃَیَقُولُ: سَمِعْتُ
ابْنَ مَسْعُودٍ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((رَأَ یْتُ جِبْرِیلَ عَلٰی سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی وَلَہُ سِتُّ مِائَۃِ جَنَاحٍ۔)) قَالَ: سَأَ لْتُ عَاصِمًا عَنْ الْأَ جْنِحَۃِ فَأَ بٰی أَ نْ یُخْبِرَنِی قَالَ: فَأَ خْبَرَنِی بَعْضُ أَ صْحَابِہِ أَ نَّ الْجَنَاحَ مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ۔ (مسند احمد: ۳۸۶۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے جبریل علیہ السلام کو سدرۃ المنتہیٰ کے پاس دیکھا، ان کے چھ سو پر تھے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عاصم سے پروں کے بارے میں پوچھا، لیکن انھوں نے بتانے سے انکار کر دیا، پھر ان کے بعض شاگردوں نے مجھے بتایا کہ ایک پر مشرق سے مغرب تک تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8766)