۔ (۸۷۶۸)۔ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ عَائِشَۃَ،قَالَ: قُلْتُ: أَ لَیْسَ اللّٰہُ یَقُولُ: {وَلَقَدْ رَآہُ بِالْأُفُقِ الْمُبِینِ} [التکویر: ۲۳] {وَلَقَدْ رَآہُ نَزْلَۃً أُخْرٰی} [النجم: ۱۳] قَالَتْ: أَ نَا أَ وَّلُ ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ سَأَ لَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْہُمَا فَقَالَ: ((إِنَّمَا ذَاکِ جِبْرِیلُ۔)) لَمْ یَرَہُ فِی صُورَتِہِ الَّتِی خُلِقَ عَلَیْہَا إِلَّا مَرَّتَیْنِ رَآہُ مُنْہَبِطًا مِنْ السَّمَائِ إِلَی الْأَ رْضِ سَادًّا عِظَمُ خَلْقِہِ مَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْأَ رْضِ۔ (مسند احمد: ۲۶۵۶۸)
۔ مسروق کہتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھا، میں نے کہا :اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: {وَلَقَدْ رَآہُ بِالْأُفُقِ الْمُبِینِ} … تحقیق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو واضح افق پر دیکھا۔ نیز فرمایا: {وَلَقَدْ رَآہُ نَزْلَۃً أُخْرٰی عِنْدَ سِدْرَۃِ الْمُنْتَھٰی۔} … جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے۔ اور ایک مرتبہ پھر اس نے سدرۃا المنتہیٰ کے پاس اس کو اترتے دیکھا۔ سیدہ نے جواباً کہا: اس امت میں سب سے پہلے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان دو آیات کے بارے میں سوال کیا تھا اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: وہ تو جبریل علیہ السلام ہیں۔ جس صورت پر جبریل علیہ السلام کی تخلیق ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس صورت پر صرف دو بار دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو آسمان سے زمین کی طرف اترتے ہوئے دیکھا، ان کے بڑے وجود نے آسمان اور زمین کے درمیانی خلا کو بھر رکھا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8768)