۔ (۸۸۱)۔عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ؓ قَالَ: تَذَاکَرْنَا غُسْلَ الْجَنَابَۃِ عِنْدَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((أَمَّا أَنَا فَآخُذُ مِلْئَ کَفَّیَّ ثَلَاثًا فَأَصُبُّ عَلٰی رَأْسِیْ ثُمَّ أُفِیْضُہُ بَعْدُ عَلٰی سَائِرِ جَسَدِیْ)) (مسند أحمد: ۱۶۸۷۰)
سیدناجبیربن مطعمؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس غسل جنابت کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری صورتحال تو یہ ہے کہ تین دفعہ دو ہتھیلیوں کا بھرا ہوا چلّو لے کر اس کو اپنے سر پر ڈالتا ہوں اور پھر بقیہ جسم پر پانی بہا دیتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(881)